the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
امریکی حکومت نے غیر ملکی طلباء کے ویزا قوانین میں تبدیلی کا اعلان کردیا، جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے نوجوانوں کو ڈگری کے بعد تربیت کیلئے 3 سال تک ملازمت کی اجازت ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صرف وہ طلبہ جنہوںنے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور حساب کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیمی اداروں سے ڈگریاں حاصل کی ہوں اور انہیں ای۔ویریفائے میں شامل آجروں کی جانب سے ملازمت فراہم کی جائیں ، وہ ہی اوپٹیکل پریکٹیکل ٹریننگ پروگرام (او پی ٹی) کیلئے اہل ہونگے۔

اس سے پہلے قوانین کے مطابق ایسے طالبعلموں کو 17 ماہ تک تربیتی بنیادوں پرملازمت کی اجازت تھی اور اب اس میں مزید 7ماہ کا



اضافہ کیا جارہا ہے، جس پر عمل درآمد کا آغاز 10 مئی 2016 سے ہوگا۔

مذکورہ توسیع کا مقصد آجروں کو ہنر مند اور باصلاحیت کارکنوں کی تلاش کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل طلبہ کو ایچ-ون بی ویزا کیلئے درخواست دینا ہوتی تھی، جو لاٹری کے ذریعے000 65افراد کو دیا جاتا تھا جس میں 20000ایڈوانس ڈگری کے حامل افراد کیلئے مختص تھا۔

یاد رہے کہ ان دونوں امریکا میں امیگریشن اصلاحات، بے روزگاری، مستقل امریکی ملازمین اور غیر ملکی طلبہ کی تنخواہوں کے حوالے سے گرمہ گرم بحث جاری ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.